Tuesday , December 11 2018

شہر میں مہاراجہ کشن پرشاد کے مجسمہ کی تنصیب کی وکالت

حیدرآباد ۔ 2۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : نظام کے دور حکومت کے وزیر اعظم مہاراجہ سرکشن پرشاد بہادر کی 150 ویں یوم پیدائش تقریب آج الوال وینکٹیشورا سوامی مندر میں منائی گئی جس کی تعمیر انہوں نے کی تھی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی نائب صدر بنڈارو دتاتریہ نے مہاراجہ کے ورثہ اور ہیرٹیج کی حفاظت کے لیے ان کے ارکان خاندان کی ستا

حیدرآباد ۔ 2۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : نظام کے دور حکومت کے وزیر اعظم مہاراجہ سرکشن پرشاد بہادر کی 150 ویں یوم پیدائش تقریب آج الوال وینکٹیشورا سوامی مندر میں منائی گئی جس کی تعمیر انہوں نے کی تھی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی نائب صدر بنڈارو دتاتریہ نے مہاراجہ کے ورثہ اور ہیرٹیج کی حفاظت کے لیے ان کے ارکان خاندان کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس مندر سے ہزاروں روپئے کی آمدنی ہوتی ہے ۔ لیکن حکومت نے اس کے تحفظ کے لیے بہت کم توجہ دی ہے جو کہ ایک تاریخی اہمیت کی مندر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مہاراجہ سرکشن پرشاد بہادر کے نام پر اسکولس ، دواخانے اور پارکس کی تعمیر کرنی چاہئے تھی جو نہ صرف نظام دور حکومت میں وزیر اعظم تھے بلکہ انہوں نے شہر حیدرآباد کی تعمیر میں بہت کچھ کیا تھا ۔

اس طرح انہوں نے حیدرآباد کی تعمیر میں اپنا اہم رول ادا کیا تھا ۔ انہوں نے شہر میں مہاراجہ کے مجسمہ کی تنصیب کی وکالت کی ۔ مہاراجہ کشن پرشاد کے پوتے راجہ سنجے گوپال سنچر نے اس موقعہ پر مخاطب کرتے ہوئے ان کے پردادا کے کارناموں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ مندر تاریخی اہمیت کی حامل ہے ۔ ان کے پردادا ایک صوفی تھے اور کئی مقامات پر مندروں ، گردواروں اور مسجدوں کی تعمیر کے لیے جانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے ریاست حیدرآباد میں 108 مندروں ، مسجدوں اور گردواروں کی تعمیر میں اپنا رول ادا کیا تھا ۔ اس موقع پر انہوں نے ان کے پر دادا کی تلوار ، اچکن ( جیاکٹ ) ، پان دان اور دوسری چیزوں کو بھی ڈسپلے کیا ۔ اس تقریب میں ان کے دیگر دو پرپوتے دھنجے پرشاد ، ونے گوپال پرشاد ان کے ارکان خاندان ، انڈومنٹ کے عہدیداروں کے علاوہ دوسرے موجود ت

TOPPOPULARRECENT