Friday , January 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شہر میں پبس کے خلاف کارروائی اور دھاوے

شہر میں پبس کے خلاف کارروائی اور دھاوے

وقت مقررہ پر تمام پب کیفے بند کرنے پولیس کی ہدایت

وقت مقررہ پر تمام پب کیفے بند کرنے پولیس کی ہدایت
حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے مغربی زون میں آج پولیس نے مختلف مقامات پر دھاوا کرتے ہوئے پبس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 6پبس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹس دی ہے اور تمام پبس کو باور کروایا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے کاروبار بند کردیں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہر کے پاش علاقوں میں چلائے جارہے پبس میں اکثریت غیر مجاز طور چلائے جارہے ہیں اور وہ قانون کا پاس و لحاظ نہیں رکھتے۔ آج مغربی زون میں پولیس کے دھاوے انجام دیئے گئے اور پولیس کو اس دھاوے کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ مسٹر وینکٹیشورراؤ کی زیر قیادت یہ دھاوے کئے گئے۔ اس خصوص میں ڈی سی پی نے بتایا کہ ویسٹ زون میں چلائے جارہے تمام پبس پر دھاوے کئے گئے اور اس دوران معروف پبس کو نوٹس بھی دیئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے پبس کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ اجازت نامہ کی خلاف ورزی نہ کریں بصورت دیگر ایسے پبس کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بیشتر پبس جنہوں نے کسی قسم کی اجازت حاصل نہیں کی اور غیر مجاز طور پر چلائے جارہے ہیں انہیں اپنی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون نے بتایا کہ زون میں ایسی مزید کارروائیاں انجام دی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT