Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں پولیس کی زبردست چوکسی

شہر میں پولیس کی زبردست چوکسی

حساس علاقوں میں زائد پکٹس، کمشنر پولیس کا بیان

حساس علاقوں میں زائد پکٹس، کمشنر پولیس کا بیان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست نیوز) شہر میں عام انتخابات کے پیش نظر پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ جیسے جیسے 30 اپریل کی تاریخ قریب آرہی ہے ، انتخابی سرگرمیوں اور شہری مہم میں تیزی ایک دوسرے پر سبقت اور برتری سنسنی کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں شہر کے پرسکون ماحول کو برقرار رکھنے اور انتخابی عمل کو پرامن اختتام کی ذمہ دار پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ہر طرح کے حالات سے نمٹنے تیار ہے ۔ اس خصوص میں سٹی پولیس کمشنر مسٹر انوراگ شرما کا کہنا ہے کہ پولیس نے تمام علاقوں بالخصوص انتہائی حساس علاقوں کو عملاً اپنے محاصرہ میں لے لیا اور سخت چوکسی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس سخت اقدمات کرے گی ۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چاہے کوئی بھی ہو اور کسی بھی درجہ کے ہو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ تاحال شہر میں 19 کروڑ روپئے ضبط کرلئے گئے جن میں دستاویزی ثبوت پیش کرنے والوں کی رقم واپس کردی گئی ۔ تاہم باقی رقم کو سرکاری خزانہ اور آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 4 لاکھ 39 ہزار کی شراب کو ضبط کرلیا گیا ۔ 5048 افراد کو پابند کرایا گیا ہے ۔ شہر کے دو پارلیمانی اور 15 اسمبلی حلقوں میں زائد از 300 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔ 3502 پولنگ اسٹیشنوں میں 350 حساس اور 210 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور انتخابات کیلئے 11920 سیول فورس کے علاوہ زائد 29 نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے گا ۔ کمشنر پولیس مسٹر انوراگ شرما نے بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں 148 شکایتیں وصول ہوئی جن میں 126 پر کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے ۔ سٹی پولیس کمشنر نے کہا کہ شہر کے پرامن حالات کو برقرار رکھنے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT