Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں پولیس کے وسیع انتظامات

شہر میں پولیس کے وسیع انتظامات

حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر پرانے شہر میں پولیس نے سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے ہیں اور 3,000 سے زائد پولیس فورس متعین کی گئی ہے۔ ایڈیشنل کمشنران مسٹر جتیندر (ٹریفک) ، شریمتی سواتی لکرا (کرائمس) اور مسٹر شیو پرساد (ہیڈکوارٹرس) کی نگرانی میں انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر شہر میں 48 گھنٹے تجارتی ادارے کھلے رہیں گے ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر 50 شی ٹیمس کی بھی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ خواتین و لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ یا ان کیساتھ بدتمیزی کے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔ پولیس نے اس موقع پر ریاپڈ ایکشن فورس کی تین کمپنیاں اور تلنگانہ اسٹیٹ اسپیشل پولیس کے بٹالینس کے علاوہ مقامی پولیس کو بھی تعینات کیا ہے۔ ساؤتھ زون پولیس نے ڈی جے کے استعمال ، رنگ پھینکنے پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون نے مسلم بھائیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دوسرے طبقہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچنے والی کوئی حرکت نہ کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT