Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں پہلا بوٹانیکل گارڈن

شہر میں پہلا بوٹانیکل گارڈن

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : CII گاڈریج گرین بزنس سنٹر ( جی بی سی ) شہر میں پہلے خانگی حیاتیاتی گارڈن کا قیام عمل میں لائے گی ۔ سابق صدر نشین انیل کمار نے یہ بات بتائی ۔ یہاں ریاستی ہریتا ہرم پروگرام کے حصے کے طور پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمار نے کہا CII گاڈریج جی بی سی اس سلسلہ میں مختلف کام انجام دے رہی ہے ۔ ہریتا ہرم پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے انیل کمار نے کہا کہ CII شہر میں حیاتیاتی ماحول ، سرسبز و شاداب بنائے جانے کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی آئی کے ارکان تقریبا 6.5 لاکھ پودے لگائیں گے اور وہ ریاستی حکومت کے ساتھ تمام تر تعاون و اشتراک کرے گی ۔ صدر نشین سی آئی آئی تلنگانہ نروپندر راؤ نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں ریاست کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے اپنی تعاون پیش کرے گی ۔ نائب صدر نشین سی آئی آئی تلنگانہ وی راجنا نے کہا کہ ریاست میں شجرکاری سے معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT