Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں پیرکیشب شہابیوں کی بارش ، سادہ آنکھ سے نظاہرہ ممکن : سدھارتھ

شہر میں پیرکیشب شہابیوں کی بارش ، سادہ آنکھ سے نظاہرہ ممکن : سدھارتھ

حیدرآباد /14 نومبر ( پریس نوٹ ) شہابیوں کی 17 نومبر کی شب بارش ہوگی جس کو بہ آسانی دیکھا جاسکے گا ۔ بی ایم برلا سائنس سنٹر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بی جی سدھارت نے کہا کہ خوش قسمتی سے 17 نومبر کو چاند زیادہ تابناک نہیں ہوگا جس کی وجہ سے ان شہابیوں کی بارش کا منظر دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برج اسد کی سمت رات بھر آسمان پر فی گھنٹہ 10 تا 15 شہابیوں کی بارش ہوگی ۔ شہابیوں کی بارش بالعموم دمدار ستاروں کے اس ملبے کو کہا جاتا ہے جو سورج کی سمت پہونچتے پہونچتے بچ جاتے ہیں اور جب کرہ عرض کے قریب پہونچتے ہیں تو زمینی کشش کے سبب یہ ملبہ اس پر گرتا ہے اور اس عمل کے دوران یہ شہابئے جل جاتے ہیں اور اس عمل کو ہم شہابیوں کی بارش کی شکل میں دیکھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT