Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا جائزہ

شہر میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا جائزہ

کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے ٹی آر کی ہدایت
حیدرآباد /2 فروری ( سیاست نیوز ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے شہر حیدرآباد میں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ بیگم پیٹ کیمپ آفس میں منعقدہ اجلاس میں مئیر بی رام موہن کمشنر جناردھن ریڈی ، شعبہ انجینئیرنگ عہدیدار ، ورکنگ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ پہلے ایس آر پی ڈی پروگرام کے تحت زیر تعمیر کاموں کا جائزہ لیا ۔ کے ٹی آر نے مقررہ وقت پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرمکمل کرنے کی عہدیداروں اور ورکنگ ایجنسیوں کو ہدایت دی ۔ واٹر ورکس محکمہ برقی کے عہدیداروں میں تال میل پیدا کرنے آئندہ ہفتہ ایک اور اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تعمیری کاموں کی تکمیل میں کوئی مسائل ہوں تو آئندہ اجلاس میں تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیراتی کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ایک لاکھ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کرنے ٹنڈرس طلب کرلیا گیا ہے ۔ تمام مقامات پر تعمیری کاموں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ کے ٹی آر نے تعمیری کاموں کی سست رفتاری پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرکے مقررہ وقت پر تمام کاموں کو تکمیل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس پروگرام کیلئے ایڈیشنل کمشنر بھارتی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ اسٹیل کے کاروبار کرنے والوں کا ایک اجلاس 5 فروری کو طلب کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT