Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں کل فیڈریشن آف انڈیا ایکسپورٹ کی کانفرنس

شہر میں کل فیڈریشن آف انڈیا ایکسپورٹ کی کانفرنس

برآمد کنندگان کو کاروبار وسعت دینے کا اہم ترین موقع
حیدرآباد۔ 9اگسٹ (سیاست نیوز )  شہر حیدرآباد میں 11اگسٹ 2016کو فیڈریشن آف انڈیا اکسپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے سیف زون ‘ شارجہ کے تعاون و اشتراک سے ایک کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے اور اس کانفرنس سے برآمدکنندگان زبردست فائدہ حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اس کانفرنس کے دوران خلیجی ممالک میں برآمدات کے مواقع اور ان کے اصول کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اکسپورٹرس ( برآمدکنندگان) جو عالمی سطح پر اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے خواہشمند ہیں وہ 11اگسٹ کو ہوٹل پارک سوماجی گوڑہ میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کیلئے اپنا رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں شرکت کیلئے کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ہے لیکن قبل از وقت رجسٹریشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔ فیڈریشن آف انڈیا اکسپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقد کئے جانے والے اس پروگرام کی مزید تفصیلات مسٹر دھننجئے شرما سے فون نمبر 9701922617یا 23210380پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔ حکومت ہند کے محکمۂ کامرس کی جانب سے تشکیل دی گئی اس فیڈریشن کی جانب سے اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد برآمدکنندگان کو عالمی سطح پر موجود مواقع سے واقف کرواتے ہوئے ان کی رہبری کرنا ہے۔ حیدرآ باد میں منعقد کئے جانے والے اس پروگرام میں توقع کی جا رہی ہے کہ خلیجی ممالک کی مختلف کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ متحدہ عرب امارات میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے خواہشمند تاجرین و صنعتکاروں کے علاوہ برآمدکنندگان کیلئے یہ ایک زرین موقع ہے۔ اس موقع سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ریاست با لخصوص شہر سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان متحدہ عرب امارات کے قوانین اور ضروریات کے علاوہ امارات میں موجود مواقع کے متعلق راست معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT