Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں کھلے کنویں بڑی نعمت

شہر میں کھلے کنویں بڑی نعمت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ایسے وقت جب کہ شہر حیدرآباد میں پانی کی شدید قلت ہے اور بیشتر بورویلز خشک ہوچکے ہیں ۔ کھلی باولیاں بڑی نعمت بنی ہوئی ہیں ۔ حیدرآباد میں اب بہت کم جگہوں پر کھلی باولیاں موجود ہیں اور ان کنوؤں میں پانی موجود ہے حالانکہ زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے سے بورویلز سوکھ گئے ہیں ۔ حیدرآباد میں تعمیرات کی لہر کے دوران بہت سے کھلے کنویں بند کردئے گئے ۔ اور ان کی جگہ عمارتیں کھڑی کردی گئیں ۔ کبھی شہر میں باولیوں کی کثرت تھی نتیجہ میں محلہ جات دودھ باولی ، پتلی باولی اور گچی باولی سے مشہور ہوئے ۔ لیکن شہر میں صنعتی ترقی کھلی باولیاں بند ہونے کا عنوان بن گئے ۔ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ باقی موجود کھلے کنوؤں کی مناسب دیکھ بھال کرے ۔۔

TOPPOPULARRECENT