Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / شہر میں گانجہ فروخت کرنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

شہر میں گانجہ فروخت کرنے کی کوشش، ایک شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست (سیاست نیوز) شہر میں غیر قانونی طور پر گانجے کے کاروبار میں ملوث ایک شخص کو ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 10 کیلو گانجہ برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 29 سالہ ایم شیورام کرشنا متوطن وشاکھاپٹنم سٹی پیشہ سے پینٹر ہے اور وہ گزشتہ چند عرصہ سے تنگ دستی کا شکار ہے ۔ شیورام کرشنا نے اپنے ایک ساتھی راجو سے رابطہ قائم کیا جس نے گانجہ فروخت کرنے پر معقول کمیشن کا وعدہ کیا۔ راجو کی ایماء پر کرشنا وشاکھاپٹنم سے 10 کیلو گانجہ کے ساتھ بس میں سوار ہوا اور افضل گنج پہنچ تھا کہ ٹاسک فورس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ گرفتار شدہ شخص کو ضبط کئے گئے گانجہ کے ہمراہ افضل گنج پولیس کے حوالہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT