Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں گاڑیوں کیلئے معاون ٹوئنگ کرینس جلد متعارف ہونگے

شہر میں گاڑیوں کیلئے معاون ٹوئنگ کرینس جلد متعارف ہونگے

حیدرآباد 4 مارچ (ایجنسیز) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جلد ہی سیلف ڈیزائنڈ اور گاڑیوں کے لئے معاون ٹوئنگ کرین کو متعارف کیا جائے گا۔ حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر وی وی سرینواس راؤ نے کہاکہ اس ٹوئنگ کرین کو خود ان کے محکمہ کی جانب سے مختلف ماہرین سے مشاورت کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کرین میں چھ نئی خصوصیات ہوں گی جنھیں موجودہ ٹوئنگ وہیکلس میں پائی جانے والی خامیوں کی نشاندہی کرنے کے بعد شامل کیا گیا ہے۔ ان میں ایک ڈیمیج۔ فری اور ایک آٹو میٹک سسٹم شامل ہے۔ ان دو خصوصیات سے یہ بات یقینی ہوگی کہ گاڑی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ سسٹم کو اپناتے ہوئے اسے انگیج کرنے کے عمل میں بھی تیزی پیدا ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ ٹریفک میں اس کرین کی رفتار بھی اس کے بہتر ڈیزائن کی وجہ سے تیز ہوگی۔ اس کے علاوہ اسے چلانے کے لئے کم افراد کی ضرورت ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ اس کی مضبوطی سے گاڑیوں کو اچھی طرح رکھنے میں مدد ہوگی اور اس سے گاڑیوں کی منتقلی جلد ہوگی۔ مسٹر راؤ نے کہاکہ اس کے لئے نئے ٹنڈرس جاری کرکے اس کرین کا جلد ہی استعمال کیا جائے گا۔ ٹنڈر کے عمل کی تکمیل کے لئے ایک ماہ کا وقت ہوسکتا ہے اور تمام خصوصیات سے ان گاڑیوں کو ڈیزائن کرنے میں تین ماہ سے کم وقت درکار ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT