Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں گرمی‘ آندھرا اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

شہر میں گرمی‘ آندھرا اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

حیدرآباد۔11اپریل ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ساحلی آندھراپردیش اور تلنگانہ کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے تاہم رائلسیما میں موسم خشک رہے گا ۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ دونوں تلگو ریاستوں میں یہ موسمی صورتحال آئندہ 48 گھنٹوں تک برقرار رہے گی ۔ محکمہ کو صبح 8بجکر 30منٹ تک موصولہ اطلاعات کے مطابق ساحلی اضلاع کے چند مقامات پر آج ہلکی بارش ہوگی ۔ آندھراپردیش میں 42 ڈگری کے ساتھ اننت پور اور تلنگانہ میں 43 ڈگری سنٹی گریڈ کے ساتھ نظام آباد گرم ترین مقام رہا ۔

TOPPOPULARRECENT