Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں ہری مرچ کے دام آسمان پر

شہر میں ہری مرچ کے دام آسمان پر

حیدرآباد ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ہری مرچ کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے ۔ ایک ہفتہ قبل ہری مرچ 60 روپئے فی کیلو گرام تھی اب یہ حیدرآباد کے بعض علاقوں میں 140 روپئے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہورہی ہے ۔ کل بوئن پلی زرعی مارکٹ میں ہری مرچ کی قیمت 80 روپئے فی کیلو گرام تھی لیکن ریٹیل مارکٹ میں ہری مرچ کی قیمت ایک سو روپئے فی کلو گرام سے 140 روپئے فی کلو گرام کے درمیان ہے ۔ سپلائی میں کمی کی وجہ سے اس کی قیمت بڑھ گئی ہے ۔ گذشتہ پندرہ دن کے دوران ہری مرچ کافی مہنگی ہوگئی ۔ زیادہ تر ہری مرچ گنٹور اور بنگلور مارکٹ سے حیدرآباد لائی جاتی ہے ۔ گذشتہ دو سال سے بارش نہ ہونے سے ہری مرچ کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ ہری مرچ کے بغیر کوئی پکوان نہیں ہوتا ۔ ہری مرچ نمک کی طرح لازمی ہے ۔ مہنگائی کی وجہ سے ہوٹل مالکین کم مقدار میں ہری مرچ خرید رہے ہیں ۔ جن ہوٹلوں میں روزانہ 5 کلو گرام ہری مرچ خریدی جاتی تھی وہاں اب خریدی گھٹ کر یومیہ 2 کلو گرام رہ گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT