Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں ہلکی بارش‘ اضلاع میں گرمی

شہر میں ہلکی بارش‘ اضلاع میں گرمی

حیدرآباد۔6اپریل ( سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے اکثر مقامات پر آج شام کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس سے شہریوں کو رواں موسم کی شدید گرمی سے عارضی راحت حاصل ہوئی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کل تلنگانہ اور رائلسیما کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ذرائع نے کہا کہ تلنگانہ کے ایک یا دو مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں کمی اور دیگر ایک یا دو مقامات پر اس درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے ۔ تلنگانہ کے اضلاع محبوب نگر ‘ نلگنڈہ ‘ نظام آباد اور ورنگل کے بعض مقامات پر ان سب سے زیادہ 42ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ حیدرآباد میں منگل کو مطلع جزوری طور پر ابرآلود رہے گا لیکن بارش کا امکان نہیں ہے لیکن آ:ندہ ہفتہ سے ریاست کے مقامات پر ماقبل مانسون غیر موسمی بارشیں ہوسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT