Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 100 پارکوں کی تعمیر کا پراجیکٹ کی عنقریب تکمیل

شہر میں 100 پارکوں کی تعمیر کا پراجیکٹ کی عنقریب تکمیل

حیدرآباد۔2 اپریل (سیاست نیوز)گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے دعوی کیا ہے کہ 100 پارکس کی تعمیر کے منصوبے میں سے 72 پارکوں کی تعمیر تکمیل ہوچکی ہے ان پارکوں کی تعمیر دراصل مقصد شہر حیدرآباد میں ماحول کو بہتر بنانا ہے تاکہ شہریوں کو بہترین آب وہوا اور سبز ماحول دستیاب ہوسکے علاوہ ازیں 100 پارکوں کی تعمیر کا منصوبہ 1 ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ مذکورہ پراجیکٹ کے لیے میں5.40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے مزید کہا ہے کہ 2017-18 سال کے تحت حیدرآباد کے مختلف مقامات میں پارکوں کی تعمیر کے لئے مقامات کی نشاندہی کی گئی تھی اس پراجیکٹ کے تحت 17 بڑے پارک 17 تھیم پارک ،10 ڈائیورسٹی پارک، 786 کالونی پارک، 163 ٹرافیک آئلینڈز، گرین ایریا انڈر فلائی اوور پارک، جی ایچ ایم سی دفاتر میں 17 پارک واٹر باڈی کے پاس 20 پارک قابل ذکر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT