Wednesday , November 14 2018
Home / جرائم و حادثات / شہر میں 16 پولیس انسپکٹران کے تبادلے

شہر میں 16 پولیس انسپکٹران کے تبادلے

حیدرآباد 13 جولائی (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد نے آج شہر سے تعلق رکھنے والے 16 انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے۔ انسپکٹر چلکل گوڑہ مسٹر ردرا بھاسکر کا سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کو تبادلہ کردیا گیا۔ اسی طرح اے سی بالا گنگی ریڈی کا تبادلہ کرکے اُنھیں انسپکٹر چلکل گوڑہ مقرر کیا گیا۔ وائی راج شیکھر کو نارتھ زون پولیس کنٹرول روم اور محمد مقبول جانی کو سی سی ایس کو تبادلہ کردیا گیا۔ انسپکٹر نارتھ زون ویمن پولیس اسٹیشن پی جانکماں کا اسپیشل برانچ میں تبادلہ کردیا گیا ہے جبکہ ٹی جیوتسنا کو انسپکٹر بیگم پیٹ ویمنس پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ پی بھرت کمار کو ڈیٹکٹیو انسپکٹر مادنا پیٹ، بی نرسمہا سنجے ریڈی کو ڈٹکٹیو انسپکٹر شاہ علی بنڈہ مقرر کیا ہے۔ انسپکٹر ملک پیٹ پولیس اسٹیشن اے گنگا ریڈی کا تبادلہ کرکے اُنھیں انسپکٹر مغل پورہ پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہاں کے انسپکٹر آر دیویندر کو انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ کے اوما مہیشور راؤ کو انسپکٹر اسپیشل برانچ، وائی پرکاش ریڈی انسپکٹر چندرائن گٹہ کا سی سی ایس کو تبادلہ کردیا گیا۔ ایس نوین کو انسپکٹر چندرائن گٹہ این وینکٹیشورلو کو انسپکٹر بھوانی نگر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح انسپکٹر بھوانی نگر وائی ناگیشور راؤ کو انسپکٹر جنرل آف پولیس ویسٹ زون کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT