Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 21 اور 22 جنوری کو سربراہی آب مسدود

شہر میں 21 اور 22 جنوری کو سربراہی آب مسدود

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( آئی این این) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے بموجب 21 اور 22 جنوری کو حیدرآباد کے مختلف علاقہ جات میں سربراہی آب مسدود رہے گی ۔ 21 جنوری کو صبح 6 تا 22 جنوری کو 2 بجے دن تک گلاب گور تا حیدر نگر اور آئی آئی ٹی کانڈی میں منجیرا واٹر سپلائی مرحلہ دوم کے تحت مرمتی کام انجام دیا جائے گا ۔ جس کے پیش نظر کے پی ایچ بی ، حیدر نگر ، جگت گیری گٹہ ، آلوین کالونی ، جیڈی میٹلہ ، شاہ پور نگر ، چنتل ، بھاگیہ نگر سیکشن ، قطب اللہ پور ، الوال ریزرو وائر سپلائز ، نظام پیٹ اور بلارم میں سربراہی آب مسدود رہے گی ۔ بورڈ نے صارفین سے خواہش کی کہ وہ پانی کا ذخیرہ کرلیں اور بورڈ کا تعاون کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT