Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 23 جنوری کو لیگل سروسیس کیمپ

شہر میں 23 جنوری کو لیگل سروسیس کیمپ

سٹی سیول کورٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی حیدرآباد کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : سٹی سیول کورٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ، حیدرآباد کے سکنڈ ایڈیشنل چیف جسٹس ہری ناتھ اور سکریٹری سدرشن نے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ نیشنل لیگل سروسیس اتھاریٹی ( سپریم کورٹ آف انڈیا ) ، نئی دہلی نے لیگل سروسیس کیمپ کے انعقاد کے لیے ایک نیا ماڈل ضابطہ بنایا ہے ۔ اور اس کی ترغیب دی ہے ۔ چنانچہ اس سلسلہ میں اس اتھاریٹی کی جانب سے لیگل سروسیس کیمپ 23 جنوری کو 10 بجے دن ترملگیری فٹ بال گراونڈ ، سکندرآباد پر منعقد کیا جائے گا جس کے اصل تھیمس لیبر کے حقوق ، سینئیر سٹیزنس کے حقوق اور خواتین و اطفال کے حقوق ہوں گے ۔ اس کیمپ میں متعلقہ محکمہ جات یعنی محکمہ لیبر ، سوشیل ویلفیر ، ہیلت ، ڈپارٹمنٹ آف ویمن ، بی سی ویلفیر ، سوشیل ویلفیر ، میناریٹی ویلفیر ، یوتھ ڈپارٹمنٹ ، سیول سپلائز محکمہ جات کے عہدیدار اور سماجی خدمت انجام دینے والے این جی او اداروں کے ذمہ دار اس کیمپ میں حصہ لیں گے ۔ اس کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے اس سے استفادہ کرنے کے خواہاں اشخاص مذکورہ بالا متعلقہ محکمہ جات کے مقررہ اہلیتی قواعد کے مطابق ان کی درخواستیں پیش کرسکتے ہیں اور انہیں دستاویزات جیسے آدھار کارڈ ، ووٹر آئی ڈی ، راشن کارڈ کی کاپیز اور پاسپورٹ سائز فوٹوز بھی داخل کرنا ہوگا ۔ استفادہ کنندگان کی ان درخواستوں کو لیگل سروسیس اتھاریٹی کے ذریعہ متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کیا جائے گا ۔ اس کیمپ میں شرکت کرنے والے افراد ان کے کسی بھی قسم کے قانونی مسائل کے لیے ڈسٹرکٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ، حیدرآباد کے وکلاء کے پیانل سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں جو مذکورہ کیمپ میں شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT