Friday , August 17 2018
Home / جرائم و حادثات / شہر میں 249 پولیس کے سب انسپکٹرس کے تبادلے

شہر میں 249 پولیس کے سب انسپکٹرس کے تبادلے

حیدرآباد ۔ 11نومبر (سیاست نیوز) شہر میں سب انسپکٹر آف پولیس کے بڑے پیمانے پر تبادلہ عمل میں آئے۔ کمشنر پولیس مسٹر مہندر ریڈی نے آج 249 سب انسپکٹرس کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔ چھتری ناکہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ مسٹر تقی الدین اور شاہنواز کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔ تقی الدین کا ٹاسک فورس اور شاہنواز کا ٹریفک پولیس میں تبادلہ ہوا۔ محمد ادیس کا مغلپورہ سے کارخانہ محمد خواجہ کو ایس پی معزالدین کا تبادلہ ایس پی محمد علی ایس پی شیخ چاند کا سی سی ایس اور نارائن گوڑہ کے سب انسپکٹر شیخ قوی الدین کا ٹریفک شعبہ، ناگیندر پرساد سنتوش نگر سے ٹاسک فورس ایم انجایا کا لنگرحوض سے مارکٹ منور شریف چلکل گوڑہ سے سی سی ایس، آنند کمار ہمایوں نگر سے ٹریفک، رام لعل گولکنڈہ سے تکارام گیٹ شیخ برہان ٹپہ چبوترہ سے بیگم پیٹ، مہیش کمار سی سی ایس سے گولکنڈہ، شیخ ناگول میراں چکڑپلی سے ٹریفک مقصود علی جوبلی ہلز سے سی سی ایس اور جی وینکنا ایس پی سے نارائن گوڑہ کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT