Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 28 ،29 نومبر کو عالمی صنعت کا رچوٹی کانفرنس

شہر میں 28 ،29 نومبر کو عالمی صنعت کا رچوٹی کانفرنس

وزیر اعظم مودی اور ایونکا ٹرمپ کی شرکت ، ریاستی حکومت 8 کروڑ خرچ کرے گی
حیدرآباد/13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت شہر میں آئندہ ماہ 28 اور 29 نومبر کو عالمی صنعت کار چوٹی کانفرنس کی میزبانی کیلئے انتظامات تیز تر کردئے ہیں ۔ اس کانفرنس کے شاندار انعقاد کیلئے 8 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر ایونکا ٹرمپ چوٹی کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔ ایونکا صدر امریکہ کی مشیر بھی ہیں ۔ اس چوٹی کانفرنس میں دیگر اعلی صنعتکار اور بزنس لیڈرس بھی شرکت کر رہے ہیں ۔ ایونکا ٹرپ اور ان کے عملہ کے بعض ارکان مادھاپور کی شاندار ہوٹل ویسٹن میں قیام کریں گے ۔ یہ ہوٹل رہیجا آئی پارک میں واقع ہے ۔ تلنگانہ حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا کہ ویسٹن حیدرآباد مینڈ اسپیس ایک لکژری ہوٹل ہے جو حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر سے 3.5 کیلومیٹر واقع ہے ۔ قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ ایونکا ٹرمپ تاج فلک نما پرانے شہر میں قیام کریں گی لیکن ہوٹل اور چوٹی کانفرنس سے مقام کا فاصلہ دور ہونے کی وجہ سے اس فیصلہ کو تبدیل کردیا گیا ۔ سیکوریٹی بنیاد پر بھی مقام تبدیل کیا گیا ہے ۔ سکریٹری انڈسٹری و کامرس حکومت تلنگانہ جیش رنجن نے کہا کہ 8 کروڑ روپئے کے مصارف کے علاوہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چوٹی کانفرنس کے علاقہ اور اطراف و کناف علاقوں کو خوبصورت بنایا جائے گا ۔ گلوبل انٹرپرنرشپ سسٹم GES میں 1200 صنعتکار شرکت کریں گے ۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مندوبین کیلئے تاریخی قلعہ گولنکڈہ میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT