Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 29 نومبر تا 2 دسمبر ریجنل روز کنونشن

شہر میں 29 نومبر تا 2 دسمبر ریجنل روز کنونشن

ورلڈ فیڈریشن آف روز سوسائٹیز کے کنونشن کا چندر شیکھر راؤ افتتاح کرینگے

ورلڈ فیڈریشن آف روز سوسائٹیز کے کنونشن کا چندر شیکھر راؤ افتتاح کرینگے
حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مسٹر احمد عالم خان صدر انڈین روز فیڈریشن و نائب صدر ورلڈ فیڈریشن آف روز سوسائٹیز نے بتایا کہ ورلڈ فیڈریشن آف روز سوسائٹیز کا ریجنل روز کنونش 29 نومبر تا 2 دسمبر 2014 حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (HICC) حیدرآباد پر منعقد ہوگا ۔ جس کا اہتمام انڈین روز فیڈریشن اور حیدرآباد روز سوسائٹی کی جانب سے کیا جارہا ہے ۔ یہ کنونشن جنوبی ہندوستان کے ایک پری ٹور کے بعد منعقد ہوگا جس کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا ۔ بنگلور اور اوٹی میں روز گارڈنس کے ٹور اور سری رنگاپٹنم اور میسور میں تاریخی اہمیت کے مقامات کے دورہ کے بعد اس کا حیدرآباد میں 28 نومبر کو اختتام ہوگا ۔ آل انڈیا فلاور شو اینڈ کنونشن کا افتتاح 29 نومبر کو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کریں گے ۔ احمد عالم خاں نے کہا کہ دنیا کے مختلف مقامات سے کئی ارکان نے ہمارے ملک کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور اب تک تقریبا سو بین الاقوامی مندوبین رجسٹرڈ ہوئے ہیں اور ملک بھر سے تقریبا چھ سو مندوبین ۔ ہمارے کنونشن لکچرس میں مخاطب کرنے والوں میں چین ، جاپان ، پاکستان ، سری لنکا ، سنگاپور ، اٹلی ، برطانیہ کے مقررین شامل ہوں گے ۔ ملک کے مختلف مقامات جیسے جمشید پور ، کولکتہ ، جبلپور ، رانچی ، پونے وغیرہ سے شرکاء اس کنونشن میں شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT