Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 31 اکٹوبر تا 4 نومبر گرونانک کی یوم پیدائش تقاریب

شہر میں 31 اکٹوبر تا 4 نومبر گرونانک کی یوم پیدائش تقاریب

دونگر کیرتنس نکالے جائیں گے ، 4 نومبر کو وشال دیوان
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں میں سکھوں کی جانب سے پہلے سکھ گرو سری گرونانک کی 548 ویں یوم پیدائش تقاریب 31 اکٹوبر تا 4 نومبر بڑے پیمانے پر منائی جائیں گی ۔ گردوارہ صاحب سکندرآباد اور گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا ، گرونانک مارگ اشوک بازار افضل گنج کی پربندھک کمیٹیاں ان تقاریب کو شاندار انداز میں کامیاب بنانے میں مصروف ہیں ۔ پربندھک کمیٹی صدور ایس بلدیو سنگھ بگہ ( جی ایس ایس ) اور ایس گرچرن سنگھ بگہ ( جی ایس جی ایس ایس ) اور جنرل سکریٹریز ایس اوتار سنگھ خنوجا ( جی ایس ایس ) اور ایس جوگیندر سنگھ مجرال (جی ایس جی ایس ایس ) اور دیگر کمیٹی ممبرس نے بتایا کہ ان تقاریب کے سلسلہ میں دونگر کیرتنس (مقدس جلوس ) نکالے جائیں گے جس میں 31 اکٹوبر کو شام 4 بجے گردوارہ صاحب سکندرآباد کی جانب سے نگر کیرتن نکالا جائے گا اور دوسرا جلوس 2 نومبر کو شام 4 بجے گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا ، افضل گنج کی جانب سے نکالا جائے گا ۔ پرکاش اتسو کے موقع پر ، جو 4 نومبر ہفتہ کو ہے ، وشال دیوان ( بڑا اجتماع ) نمائش میدان ، نامپلی پر 10-30 بجے دن تا 4 بجے شام منعقد ہوگا ۔ نگر کیرتنس میں ریاست بھر سے ہزاروں سکھ اور دوسرے حصہ لیں گے ۔ جس میں مشہور راگی جتھے شاہ باد کیرتنس پیش کریں گے ۔ جلوس میں مشہور سکھ مارشل آرٹ ، ’ گٹکا ‘ کا مظاہرہ کیا جائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT