Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر میں 61000 دوہرے ووٹر آئی ڈی کارڈس

شہر میں 61000 دوہرے ووٹر آئی ڈی کارڈس

گھر گھر تنقیح مہم کے دوران کئی حقائق کا انکشاف ، سومیش کمار کا بیان
حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی حدود میں رائے دہندوں کی تعداد میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ۔ شہری رائے دہندوں کی تنقیح کے دوران 61,000 دوہرے ووٹر آئی ڈی کارڈس کا انکشاف ہوا ہے ۔ 7.57 لاکھ ووٹرس اپنی رہائش تبدیل کیے ہیں ۔ 5.59 لاکھ ووٹرس فہرست میں درج شدہ پتہ پر نہیں پائے گئے ۔ جی ایچ ایم سی کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سومیش کمار نے اس ضمن میں منعقدہ اجلاس کے بعد کہا کہ سیاسی جماعتو پر زور دیا کہ وہ اس ضمن میں منگل تک اپنی تجاویز اور اعتراضات پیش کریں ۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں رائے دہندوں کی مجموعی تعداد 41 لاکھ ہے ۔ ڈپلیکیٹ ووٹرس ، اور منتقل ووٹرس کی علحدہ فہرست سرکل واری اساس پر تیار کی جارہی ہے ۔ جو تمام سیاسی جماعتوں کو فراہم کی جائیگی ۔ 153 پولنگ اسٹیشنوں کو دوسری عمارتوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔ 9 پولنگ اسٹیشنوں کے نام تبدیل کئے جارہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق 10 ستمبر تک فہرست رائے دہندگان پر نظر ثانی مکمل کرلی جائیگی ۔ 11 اکٹوبر تا یکم نومبر رائے دہندوں کیلئے خصوصی شعور بیداری مہم چلائی جائیگی ۔ اس مہم کا دوسرا مرحلہ قطعی فہرست رائے دہندگان کی اشاعت سے قبل 11 جنوری 2016 سے شروع ہوگا ۔ آدھار کی بنیاد پر ووٹر آئی ڈی کی تنقیح کیلئے 7051 بوتھ لیول آفیسرس نے مہم میں حصہ لیا ۔ سروے سے پتہ چلا کہ 28 فیصد ووٹرس مکانات تبدیل کرچکے ہیں ۔ 75000 رائے دہندگان فوت ہوگئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کی طرف سے جمعہ کو منعقدہ اجلاس میں شہر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT