Wednesday , December 19 2018

شہر واضلاع میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری

حیدرآباد ۔ 13 اپریل ۔ (سیاست نیوز) شہر میں غیرموسمی بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش کے سبب دونوں شہروں میں عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کردیا تھا وہیں شام میں ژالہ باری نے محکمہ بلدیہ کی مصیبتوں میںمزید اضافہ کردیا ۔ شہر کی سڑکیں

حیدرآباد ۔ 13 اپریل ۔ (سیاست نیوز) شہر میں غیرموسمی بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارش کے سبب دونوں شہروں میں عام زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔ آج صبح کی اولین ساعتوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کردیا تھا وہیں شام میں ژالہ باری نے محکمہ بلدیہ کی مصیبتوں میںمزید اضافہ کردیا ۔ شہر کی سڑکیں جھیل کا منظر پیش کررہی تھیں اور جہاں جہاں ڈرینج کے ناقص انتظامات تھے وہاں بارش کے پانی کے ساتھ ساتھ ڈرینج کا گندہ پانی بھی اُس میں شامل ہوکر شہریوں کے مسائل میں اضافہ کررہا تھا ۔ تیز ہواؤں کے سبب کئی علاقوں میں درخت جڑ سے اُکھڑ گئے جس کے سبب کئی جگہ ٹرافک جام رہی ۔ محکمہ بلدیہ کے بموجب چـکڑپلی ، نارائن گوڑہ ، ریڈہلزاور شہر کے دیگر مقامات میں تیز ہواؤں کے سبب جملہ 30 بڑے درخت جڑ سے اُکھڑ کر سڑک پر گرگئے اور ٹرافک کا بہاؤ بری طرح متاثر ہوگیا۔ آج شام میں ہوئی تیز رفتار بارش و ژالہ باری کے سبب برقی سربراہی بھی بری طرح متاثر ہوئی اور پرانے شہر کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں غیرموسمی بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ غیرموسمی بارش نے جہاں شہریان کو کڑی دھوپ سے راحت دی ہے وہیں ضلع رنگاریڈی اور دیگر اضلاع میں کسانوں کو شدید نقصان کا سامان کرنا پڑا جن کی فصلیں بری طرح متاثر ہوگئیں ۔ ملک پیٹ محبوب گنج میں موجود پیاز اور سوکھی ہوئی لال مرچ کے تھیلے پانی میں ڈوب گئے ۔آج شہر میں محکمہ موسمیات نے 61.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جبکہ وقارآباد میں سب سے زیادہ 65.4 بارش ریکارڈ کی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT