Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر و اضلاع میں اچانک درجہ حرارت میں اضافہ عارضی

شہر و اضلاع میں اچانک درجہ حرارت میں اضافہ عارضی

آئندہ ہفتہ درجہ حرارت میں گراوٹ آئے گی ، محکمہ موسمیات
حیدرآباد۔17جنوری(سیاست نیوز) ریاست میں گذشتہ دو دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے اور محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ریاست میں ریکارڈ کئے جا رہے درجہ حرارت میں اضافہ عارضی ہے اور آئندہ ہفتہ درجہ حرات میں دوبارہ گراوٹ ریکارڈ کی جائے گی۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں دو یوم کے دوران 33 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اضلاع کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔ درجہ حرارت 13ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اقل ترین درجہ حرارت صبح کی اولین ساعتوں میں 17ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔تلسنکرانت کے بعد سے شہر میں درجہ حرارت میں ہورہے اضافہ کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کے چلن میں بھی اضافہ ہوچکا ہے لیکن ماہر اطباء کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ اس طرح کی اشیاء کا استعمال مناسب نہیں ہے اور اس کے منفی اثرات صحت پر مرتب ہونے لگتے ہیں۔ اچانک موسمی تبدیلی کے سلسلہ میں محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شدید سرد موسم کے ساتھ اچانک درجہ حرارت میں اضافہ کے سبب گرمی کی شدت میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے ۔دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ریاست کے شہری علاقوں میں بھی گرمی کی تمازت میں گذشتہ دو دنوں کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایاکہ ان ایام میں درجہ حرارت میں اس طرح کا اضافہ معمول کی بات ہے لیکن اس مرتبہ درجہ حرارت میں اضافہ زیادہ دیکھا گیا ہے جس سے اس بات کا بھی خدشہ پیدا ہونے لگا ہے کہ آئندہ موسم گرما بھی شدید ہوگا اور درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ریاست کے شہری علاقوںمیں گرمی کی تمازت میں اضافہ کی بنیادی وجہ شہروں کا کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل ہونا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ موسم میں آنے والی اس تبدیلی سے کوئی گھبرانے یا خائف ہونے والی بات نہیں ہے کیونکہ 4تا5 ڈگری درجہ حرات میں کمی یا زیادتی معمول کی بات ہے اور ایسا ہوتا رہاہے ۔

TOPPOPULARRECENT