Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر و نواحی علاقوں میں حادثات پر روک تھام کی کوشش ناکام

شہر و نواحی علاقوں میں حادثات پر روک تھام کی کوشش ناکام

آئے دن دلخراش واقعات میں اضافہ ، غیر مجاز پارکنگ بے ہنگم ٹریفک سے مسائل

آئے دن دلخراش واقعات میں اضافہ ، غیر مجاز پارکنگ بے ہنگم ٹریفک سے مسائل

حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں حادثات پر روک تھام کی کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔ حیدرآباد و سائبرآباد پولیس کے منصوبے اور کوششیں حادثات کی روک تھام میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں اور آئے دن دلخراش مناظر اور خوفناک حادثات سے آوٹر رنگ روڈ و دیگر شاہراہیں خون ریز شاہراہیں ثابت ہو رہی ہیں ۔ رفتار پر قابو پانے غیر مجاز پارکنگ رنگ روڈ ڈرائیونگ بے ڈھنگ انداز کو روک تھام پر پولیس کافی توجہ دے رہی ہے ۔ باوجود اس کے حادثات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ آوٹر رنگ روڈ اور اس سے جڑی ہر سڑک کشادہ ہونے کے باوجود خوفناک حادثات پیش آرہے ہیں ۔ جن میں اکثر شہری تو برسر موقع ہی ہلاک ہو رہے ہیں ۔ بلکہ زخمی شہریوں کا بھی زندہ بچنا مشکل ہو رہا ہے ۔ بعض مقامات پر ایک دوسرے سے ٹکرانے والی گاڑیوں کو علحدہ کرنے کرین اور بڑے گیس کٹرس کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے ۔ اکثر حادثات اور اموات بھی نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے کے سبب پیش آرہے ہیں ۔ سائبرآباد پولیس کے ٹریفک شعبہ نے ان حادثات پر قابو پانے اور گاڑیوں کے بے ڈھنگے انداز کو بدلنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کیا تھا ۔ سائبرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی مہم میں جو 7 جون تا 13 جون تک انجام دی گئی کل 358 مقدمات درج کئے گئے جن میں 95 غیر مجاز پارکنگ 263 غلط راستہ پر گاڑی چلانا اور قوانین کی خلاف ورزئ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بے جانہ ہوگا کہ سائبرآباد پولیس نے آوٹر رنگ روڈ پر پولیس کی پٹرولنگ کا آغاز کیا تھا اور 18 جنوری سال 2014 سے اس اسکیم کو عمل میں لایا گیا اور 5 پٹرولنگ گاڑیوں کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ باوجود اسکے حادثات میں اضافہ تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔ گذشتہ روز شمس آباد اور حالیہ دنوں رائے درگم میں سڑک پر گاڑی پارکنگ کے سبب دلخراش حادثات پیش آئے تھے اور اسی آوٹررنگ روڈ پر وی آئی پی سڑک حادثات بھی پیش آئے تھے ۔ سائبرآباد پولیس کو چاہئے کہ وہ مزید ٹھوس اقدامات کریں تاکہ حادثات کی روک تھام اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT