Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر و نواحی علاقوں میں خودکشی کے تین واقعات

شہر و نواحی علاقوں میں خودکشی کے تین واقعات

حیدرآباد /19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ ان میں ایک کی مشتبہ موت بتائی گئی ہے ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق ایک 74 سالہ ضعیف شخص سندریا جو سبکدوش ملازم بتایا گیا ہے ۔ آصف نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گڈی ملکاپور علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ نرسنگ راؤ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ 18 اکٹوبر کے دن اس نے اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نرسنگ راؤ نے نشہ کی حالت میں انتہائی اقدام کیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 32 سالہ بالاراجو جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ حیدر شاہ کوٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 18 اکٹوبر کے دن وہ ایک شاپنگ کامپلکس کے قریب سیڑھیوں سے مشتبہ حالت میں گرنے سے شدید زخمی ہویگا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT