Wednesday , November 21 2018
Home / جرائم و حادثات / شہر و نواحی علاقوں میں سڑک حادثات ، 6 افراد ہلاک

شہر و نواحی علاقوں میں سڑک حادثات ، 6 افراد ہلاک

حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ آنند چاری جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کرمن گھاٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ بھوئی گوڑہ کمان کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ کے پی ایچ بی پولیس کے مطابق 55 سالہ راملو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جگن گیری گٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص اس کے ساتھیوں کے ہمراہ آٹو ٹرالی میں سفر کر رہا تھا کہ آٹو ٹرالی اُلٹ گئی اور یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ اس کے ساتھی شدید زخمی بتائے گئے ہیں ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ راکیش کمار جو پیشہ سے سیلز مین تھا ۔ بی کے گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 36 سالہ شنکر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کوماٹی بستی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 22 اکٹوبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 45 سالہ پرکاش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ حمایت نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص اس کے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق 35 سالہ رامو جو پیشہ سے کسان تھا یاچارم علاقہ میں رہتا تھا 28 اکٹوبر کے دن یہ شخص حیدرآباد آرہا تھا کہ حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT