Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کو آلودگی سے پاک بنانے کے اقدامات

شہر کو آلودگی سے پاک بنانے کے اقدامات

تلنگانہ کے عہدیداروں کا دورہ ٹوکیو ، جاپان طرز پر پاک بنانے کی مساعی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میں آب و ہوا اور زمینی ماحول کو گندہ کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور جیل کی سزا کے لیے پی سی بی (پولیوشن کنٹرول بورڈ ) نے اقدامات شروع کردئیے ہیں جاپان کی راجدھانی ٹوکیو کی کلین ایر اتھاریٹی کی طرز پر گریٹر حیدرآباد میں بھی خصوصی بورڈ قائم کرنے کی تجویز ہے اور اس بورڈ کو پولیوشن کنٹرول کے لیے خصوصی اختیارات دئیے جائیں گے جس کے لیے قانون سازی کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ فی الحال یہ اقدامات محکمہ قانون و انصاف کے زیر غور ہے ۔ ٹوکیو سٹی میں فی عمل درآمد کرنے والی کلین ایر اتھاریٹی کے اصول و ضوابط اور عملی اقدامات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ ، محکمہ ٹرانسپورٹ محکمہ انڈسٹریز ، جی ایچ ایم سی اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداران جاپان کا دورہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ ٹوکیو میں اس طرح عمل آوری جاپان کی حکومت نے ٹوکیو اور اس کے قرب و جوار 22 چھوٹے شہروں میں پولیوشن سے پاک ماحول مہیا کرنے میں کامیاب ہے اور حکومت نے ٹرانسپورٹ ، مقامی اداروں ، انڈسٹریز اور پولیوشن کنٹرول بورڈس کے عہدیداران پر مستقل کلین ایر اتھاریٹی تشکیل دی ہے ۔ بھاری دھاتیں ، پلاسٹک ، ای ویسٹ جیسی جان لیوا بیکار اشیاء کو سائنٹفیک طریقہ کے ذریعہ زہریلے ماحول سے پاک صاف فضاء پیدا کی ہے اور کھلے میدانوں میں گندگی پھیلانے اور ڈمپنگ جیسے عمل پر مکمل امتناع عائد کیا ہے اور یہ اتھاریٹی وقتا فوقتا شہر میں ہونے والی پولیوشن پر نظر رکھ کر فورا اس کو ختم کرنے کے اقدامات کرتی ہے اور زہریلا دھواں خارج کرنے والی کمپنیوں کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھا ہے اور قدیم گاڑیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کیا ہے ۔ علاوہ ازیں پولیوشن پھیلانے والوں پر جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل کی سزا بھی مقرر کی ہے اور شہر میں پھیلنے والے ریڈیشن کا روزانہ اندازہ لگاکر اس کے تدارک کے لیے اقدامات کرتی ہے اور یہ اتھاریٹی شہر کو آلودہ ماحول سے پاک رکھنے کیلئے ہمیشہ شہریوں سے مشورے طلب کر کے اس پر عمل کرتی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں جان لیوا ماحولیاتی آلودگی کی نشاندہی کی گئی ہے کیوں کہ شہر میں گاڑیوں کی تعداد 50 لاکھ تک پہونچ گئی ہے ۔ ان میں آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کی تعداد تقریبا 15 لاکھ ہے جب کہ کمپنیوں کی وجہ سے شہر میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ شہر میں تقریبا 1500 ذخائر آب پولیوشن کی وجہ سے زہریلی آلودگی کا شکار ہیں ۔ گھریلو ، تجارتی اور انڈسٹریز کا گندا پانی مختلف ذخائر آب میں ملنے کی وجہ سے آبی آلودگی پیدا ہورہی ہے ۔ پی سی بی سکریٹری ستیہ نارائنا ریڈی کے بموجب ریاستی ٹیم جو مختلف محکمہ جات پر مشتمل ہے عنقریب ٹوکیو روانہ ہوگی جہاں وہ ٹوکیو میں کلین ایر اتھاریٹی کے اقدامات کا جائزہ لے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT