Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر کو صاف رکھنے کیلئے بیداری پیدا کرنے میں

شہر کو صاف رکھنے کیلئے بیداری پیدا کرنے میں

آٹو ڈرائیورس کے تعاون کی ستائش : میئر جی رام موہن

حیدرآباد ۔ /16 فبروری (این ایس ایس) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر ڈاکٹر بی رام موہن نے آٹو ڈرائیورس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہر اور اطراف و اکناف کو صاف ستھرا ، سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک بنائے رکھنے کیلئے خشک اور تر کچرے کو علحدہ کرنے کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے میں تعاون کیا ہے ۔ میئر نے کہا کہ وہ حیدرآباد کو ایک کلین اینڈ گرین اور صحت بخش شہر بنانے میں سوچھ سرویکشن پروگرام میں جی ایچ ایم سی کی مدد کرنے پر آٹو ورکر یونین سے خوش ہیں ۔ انہوں نے سوچھ سرویکشن 2018 ء کیلئے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت پوسٹرس کو اسپانسر کرنے پر مختلف اداروں سے بھی اظہار تشکر کیا ۔ جنہوں نے سماجی کاز کیلئے اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ میئر نے تمام آٹو ڈرائیورس سے کرکٹ اسٹیڈیم ، اپل میں منعقد ہونے والے سوچھ سرویکشن پروگرام سے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے کیلئے سرگرم حصہ لینے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT