Wednesday , December 12 2018

شہر کی ترقی کیلئے صفائی عملہ کی سخت محنت

مسائل کی یکسوئی و تجاویز کے جائزہ کا تیقن ۔ مئیر حیدرآباد کا اجلاس
حیدرآباد7 جون (این ایس ایس ) مئیر ڈاکٹر بی رام موہن نے آج کہا کہ مکمل صفائی عملہ اور سینئر عہدیداران شہر کی ترقی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور اسی کی وجہ سے جی ایچ ایم سی کو کئی ایوارڈز حاصل ہوئے ہیں اور جی ایچ ایم سی تمام محاذوں پر تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ اس سلسلہ میںمئیر حیدرآباد نے صفائی جوانوں ‘ صفائی سپر وائرزرس اور اے ایم او ایچس کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا جو جی ایچ ایم سی صدر دفتر میں منعقد ہوا تھا ۔ تمامصفائی عملہ نے مئیر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اپنے کام کاج میں مختلف رکارٹوں اور اپنی شکایات سے انہیں واقف کروایا ۔ انہوں نے صفائی جوانوں کو مزید اختیارات دینے ‘ ڈریس کوڈ ‘ بھاری جرمانے عائد کرنے کے سلسلہ میں کچھ تجاویز بھی مئیر کو پیش کیں تاکہ جرمانے کسی مسائل کے بغیر وصول کئے جاسکیں ۔ اس کے علاوہ صفائی عملہ نے عصری ٹکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا اور کہا کہ صفائی عملہ کے کام کاج سے واقفیت کیلئے آئی ٹی سے استفادہ کی بھی تجویز پیش کی ۔ کچھ عملہ نے اس طرح کا اجلاس منعقد کرنے پر مئیر سے اظہار تشکر بھی کیا ۔ مئیر حیدرآباد نے سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام مسائل اور عملہ کی تجاویز کا جائزہ لیں اور ان پر غور کرتے ہوئے جلد ہی ان مسائل کی یکسوئی کی کوشش کی جائیگی ۔ اجلاس میں تمام اڈیشنل کمشنران ‘ مشرف علی ‘ این رگھو پرساد ‘ این روی کمار ‘ وشواجیت کمپاٹی اور دوسروں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT