Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کی تمام جھیلوں کو فروغ دیا جائے گا ، بی رام موہن

شہر کی تمام جھیلوں کو فروغ دیا جائے گا ، بی رام موہن

جی ایچ ایم سی مئیر کا جھیلوں کا معائنہ ، عہدیداروں کو ضروری ہدایات
حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( آئی این این) : جی ایچ ایم سی مئیر بی رام موہن نے آج کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں جھیلوں کو مرحلہ واری انداز میں فروغ دیا جائے گا ۔ کاپرا سرکل میں جھیلوں کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے مئیر نے کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں 168 جھیلیں ہیں ۔ اور ان تمام کو درکار انفراسٹرکچر فراہم کرتے ہوئے تفریحی مقامات کے طور پر فروغ دیا جائے گا ۔ اب تک جی ایچ ایم سی نے 34 جھیلوں کے لیے تجاویز رکھے ہیں اور کام بھی جاری ہے جس میں واکنگ ٹرئیک ، گارڈننگ ، فوارے ، لائٹنگ ، ڈرینس وغیرہ شامل ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے مئیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ڈرینج کے پانی کو جھیلوں میں جانے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ چرلہ پلی جھیل میں جس کا رقبہ 58 ایکڑ ہے ، صنعتی کچرا ڈالنے کی وجہ آلودگی ہورہی ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ اس علاقہ میں صنعتی یونٹس کو علحدہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ فراہم کریں تاکہ چرلہ پلی جھیل کو آلودگی سے روکا جاسکے جو ان کے وارڈ میں ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو جھیل اور دیگر نالوں سے ناجائز قبضوں کو برخاست کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ رام موہن نے چرلہ پلی میں رہنے والوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی بھی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ 9 ایکڑ اراضی پر گریویارڈس ( قبرستان ) تعمیر کئے جائیں گے جس میں اس کے لیے 5 ایکڑ زمین ہندوؤں ، 2 ایکڑ مسلمانوں اور 2 ایکڑ کرسچن کو فراہم کی جائے گی ۔اس دورہ میں کمشنر جی ایچ ایم سی ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی ، زونل کمشنر ( ایسٹ ) سی این رگھو پرساد ، چیف انجینئرس امتیاز احمد اور سریش ، ڈپٹی کمشنر سروجہ ، ایگزیکٹیو انجینئر شیکھر ریڈی اور دیگر سینئیر عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT