Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کی سڑکوں سے بھیک مانگنے والوں کو ہٹانے کی مہم

شہر کی سڑکوں سے بھیک مانگنے والوں کو ہٹانے کی مہم

ریاست میں گلوبل انوسمنٹ سمٹ کا بڑے پیمانہ پر انعقاد کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں جدید کمپنیز کے قیام اور انوسمنٹ کے لیے منعقد ہونے والی گلوبل انوسٹمنٹ سمٹ کو حکومت نے عالیشان پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہر آنے والے غیر ملکی مہمانوں کی نظر شہر میں بھیک مانگنے والوں سے بچانے کے لیے ان فقیروں کو سڑکوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی ذمہ داری محکمہ جیل کے عہدیداران کو سونپی گئی ہے مرد فقیروں کو چنچل گوڑہ جیل کے عقب میں واقع بچوں کے ابرزویشن ہوم اور خواتین فقیروں کو چرلہ پلی سنٹرل جیل کے بازو واقع عمارت ورک ہاوز کم اسپیشل ہاوز میں نظر بند رکھا جائے گا ۔ وزارت شہری ترقیات نے اس ضمن میں آندھرا پردیش فقیروں کی باز آبادکاری قانون کے تحت احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ شہر میں 28 ۔ 30 نومبر منعقد ہونے والی اس سمٹ میں امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے علاوہ کم و بیش 1500 افراد کمپنیز کے نمائندے ، مقررین اور نریندر مودی شرکت کرنے والے ہیں اور اس کانفرنس کا افتتاح نریندر مودی کے ہاتھوں ہوگا ۔ ان اہم شخصیات کی نظر ان فقیروں پر نہ پڑنے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے اور مرد و خواتین فقیروں کو رکھے جانے والے ہومس کی نگرانی محکمہ جیل کے عہدیداروں کو دی گئی ہے ۔ چنچل گوڑہ کے اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف کرکشنل اڈمنسٹریشن کے نائب پرنسپل کا مرد فقیروں کے ہوم کا سپرنٹنڈنٹ اور چرلہ پلی میں قیدیوں کی زرعی کالونی کے سپرنٹنڈنٹ کو خواتین فقیروں کے ہوم کا سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT