Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کی سڑکوں کو بہتر بنانے کے اعلانات ، عمل ندارد

شہر کی سڑکوں کو بہتر بنانے کے اعلانات ، عمل ندارد

ٹریفک آمد و رفت میں رکاوٹ برقرار ، عید الاضحی اور گنیش تہوار سے قبل کام کی تکمیل ضروری
حیدرآباد۔23اگسٹ (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کی سڑکوں کی حالت کو بہتر بنانے کے اعلانات کے باوجود مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے سڑکوں کی حالت کو سدھارنے کی جانب توجہ مبذول نہیں کی جا رہی ہے جو کہ شہر کی ٹریفک کے آسان بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے کا سبب بننے لگا ہے۔ شہر کی اہم سڑکوں بالخصوص ان سڑکوں کی حالت کو بہتر بنایا جا چکا ہے جن سڑکوں سے گنیش نمرجن جلوس اور گنیش کی مورتیوں کے گذرنے کے امکانات ہوتے ہیں لیکن اس کے علاوہ بھی شہر حیدرآباد کی کئی ایسی اہم سڑکیں ہیں جنہیں درست کیا جا نا ہے لیکن ان پر توجہ مبذول نہیں کی جا رہی ہے جو کہ شہریوں کے لئے تکلیف دہ ہے۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں ہوئی بارش کے بعد سڑکوں کی حالت میں پیدا ہونے والی خرابی کو دور کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں اور متعلقہ سرکل کے عہدیداروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقہ میں موجود خراب سڑکوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سڑکوں کی مرمت کو ممکن بنائیں لیکن بعض سڑکو ںمیں زیادہ خرابی کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ٹنڈر اعلامیہ جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر حیدرآباد کی کئی اہم سڑکوں کے ناقص ہوجانے کے سبب صورتحال ابتر ہو چکی ہے اور کئی اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے ٹریفک کی رفتار کو کم کرنے کے اقدامات کئے جانے لگے ہیں اور بعض سڑکوں پر جہاں بڑے گڑھے ہیں وہاں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں جو کہ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا سبب بن رہا ہے۔ بلدی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مصروف سڑکوں پر رات کے اوقات میں مرمتی و تعمیری کاموں کی انجام دہی کے سبب تکمیل میں تاخیر ہو رہی ہے لیکن اس مسئلہ سے عید الاضحی اور گنیش تہوار سے قبل مکمل کرلئے جائیں گے۔ شہر کی سڑکوں کی خرابی کیلئے کنٹراکٹرس کے خلاف کاروائی کے سلسلہ میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے غور کیا جا رہا ہے تاکہ جلدی جلدی خراب ہونے والی سڑکوں کو دوبارہ ان کنٹراکٹرس کے ذریعہ ہی بغیر کسی معاوضہ کے مرمت کو ممکن بنایا جائے۔ دونوں شہر وں کے علاوہ بلدی حدود میں شامل کئی سڑکوں کی ابتر حالت کے سلسلہ میں موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے مصروف ترین سڑکوں کی عاجلانہ مرمت کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ مصروف ترین سڑکوں پر ٹریفک بہاؤ کو بہتر بنانے کے ساتھ سڑکوں کی حالت میں سدھار پیدا ہو۔

TOPPOPULARRECENT