Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / شہر کی سڑکیں ’موت کا کنواں ‘ ایک دن میں 7 ہلاکتیں

شہر کی سڑکیں ’موت کا کنواں ‘ ایک دن میں 7 ہلاکتیں

حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 9 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد مزمل احمد جو رامنتاپور علاقہ کے ساکن محمد قاسم کا بیٹا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے وہ آج صبح اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زدم

حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 9 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد مزمل احمد جو رامنتاپور علاقہ کے ساکن محمد قاسم کا بیٹا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے وہ آج صبح اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زدمیں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 48 سالہ شیخ آمینہ جو مولا علی علاقہ کے ساکن محمد دستگیر کی بیوی تھیں ۔ آج صبح کے اولین اوقات میں اپنے گھر کے قریب پیدل جارہی تھیں کہ تیز رفتار لاری کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگئیں ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 45 سالہ راج کمار جو پیشہ سے مزدور تھا ملاپور علاقہ کے ساکن منی لعل کور کا بیٹا بتایا گیا ہے، وہ کل پیدل جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 60 سالہ اے بالیا جو جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے وہ کل پوسٹ آفس کے روبرو سڑک عبور کرنے کے دوران موٹر سائیکل کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 55 سالہ شیخ اکبر حسین جو نیو ملے پلی علاقہ کے ساکن جلال الدین کے فرزند تھے ۔ ایک کمپنی میں بحیثیت سلیز مین کام کیا کرتے تھے ۔ 8 جنوری کے دن روڈ نمبر 13 پر ایک تیز رفتار بے قابو گاڑی نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر دے دی اور فرار اختیار کرلی تھی ۔ اکبر حسین کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگئے ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 25 سالہ محمد خلیل جو پیشہ سے ڈرائیور اور امان نگر علاقہ کے سا کن محمد بھائی کا بیٹا تھا 13 جنوری کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 12 سالہ بالاکشن جو پیشہ سے دودھ کا کاروبار کیا کرتا تھا ۔ منصورآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ 16 جنوری کے دن وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل نے اسے ٹکر دے دی پولیس کے مطابق کشن شدید زخمی حالت میں آج فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ جی سریش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ راگھویندرا نگر کالونی حیات نگر میں رہتا تھا وہ کل رات اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار کارنے اسے ٹکر دے دی ۔ جس کے سبب وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 50 سالہ سباوت ٹی ارایا جو سنگاریڈی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات تقریب سے واپس ہو رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT