Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر کی صفائی کو یقینی بنانے تجارتی مراکز اور ٹھیلہ بنڈی رانوں کے ساتھ سختی

شہر کی صفائی کو یقینی بنانے تجارتی مراکز اور ٹھیلہ بنڈی رانوں کے ساتھ سختی

کچہرے دانوں کی لازمی تنصیب کی ہدایت ، مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی مہم
حیدرآباد۔14فروری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں صفائی کو یقینی بنانے کے لئے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے تجارتی مراکز اور ٹھیلہ بنڈی رانوں پر سختی کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ خانگی تجارتی اداروں کو اپنے تجارتی اداروں کے باہر کچہرے دانوں کی لازمی تنصیب کو یقینی بنانے کے اقدامات کو تیز کیا جائے گا۔ بتایاجاتاہے کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے شہر حیدرآباد میں صفائی اور تجارتی علاقو ںمیں تجارتی اداروں کی جانب سے کچہرا پھینکے جانے کے خلاف مہم شروع کرنے سے قبل تمام تجارتی اداروں کو نوٹس کی اجرائی کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں پابند بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ وہ اپنے تجارتی مراکز کے باہر دو علحدہ کچہرے دان رکھنا شروع کریں تاکہ کچہرا سڑک پر نہ پھینکا جائے۔ بلدی عہدیداروں کے مطابق شہر میںآئندہ ماہ سے خصوصی مہم چلاتے ہوئے سڑک پر کچہرا پھینکنے والے تاجرین کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جائے گی۔ کمشنر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے تمام عہدیداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے علاقو ںمیں موجود تجارتی اداروں کے مالکین سے بات چیت کریں اور انہیں بلدی قوانین کے متعلق واقف کرواتے ہوئے کچہرے دان کی تنصیب کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں اور جوتاجرین ایسا نہیں کرتے ان کے خلاف جرمانہ عائد کیا جائے اور جن دکانات کے سامنے کچہرا پایا جائے اور جو دکاندار سڑک پر کچہرا ڈالتے ہیں انہیں بھی جرمانے عائد کئے جائیں ۔بتایاجاتا ہے کہ شہر کے بیشتر تجارتی علاقو ں میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے دکانداروں کو نوٹس روانہ کی جانی شروع کردی گئی ہے اور بعض علاقو ں میں گذشتہ ماہ ہی نوٹسیں جاری کرتے ہوئے تاجرین کو 4فروری تک کچہرے دانوں کی تنصیب کے علاوہ سڑکوں پر کچہرا پھینکنے سے مکمل اجتناب کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی کے شعبہ صفائی کے زیر اہتمام شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں شہریوں کو شامل کرنے کیلئے شعور بیداری مہم چلائی جا رہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ اس مہم میں طلبہ کے علاوہ تاجرین کو شامل کرنے کے بھی اقدامات کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس اعلان کے بعد ہی کی گئی منصوبہ بندی کے نتیجہ میں سب سے پہلے تجارتی علاقو ںمیں صفائی کے انتظامات کو ممکن بنایا جارہا ہے ۔ شہر کے رہائشی علاقوں سے کچہرے کی وصولی اور گھروں میں نم اور سوکھے کچہرے کو علحدہ کرنے کی مہم پر بلدی عہدیدار اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT