Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شہر کی ہوٹل سے ناگپور کی خاتون کی نعش برآمد

شہر کی ہوٹل سے ناگپور کی خاتون کی نعش برآمد

حیدرآباد ۔ /17 ستمبر (سیاست نیوز) پیٹ بشیرآباد علاقہ کی ایک ہوٹل میں ناگپور سے تعلق رکھنے والی خاتون کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی ۔ پولیس کے بموجب 23 سشما دیش پانڈْ جو پیشہ سے انجنیئرنگ کنسلٹینٹ تھیں پیٹ بشیرآباد سواگت ہوٹل میں ایک کمرہ کرایہ پر حاصل کیا تھا جہاں پر اس کی نعش آج صبح مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس اور کلوز ٹیم ہوٹل پہونچ کر نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانے منتقل کیا اور اسے محفوظ کردیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مشتبہ موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔

موٹر سیکل حادثہ میں زخمی کی موت
حیدرآباد ۔ /17 ستمبر (سیاست نیوز) کیسرا علاقہ میں موٹر سائیکل سے اتفاقی طور پر گرنے کے سبب ایک جے سی بی ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ کنکا راجو /10 ستمبر کو اپنے دوست نوین کے ہمراہ کیسرا یادگار پلی علاقہ سے گزررہا تھا کہ اتفاقی طور پر گاڑی پھسلنے سے دونوں گرپڑے جس میں کنکا راجو شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ اور اسے گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیلئے شریک کیاگیا تھا جو آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔

 

TOPPOPULARRECENT