Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے ثقافتی ورثہ کی عظمت رفتہ بحال کرنے پروگرام

شہر کے ثقافتی ورثہ کی عظمت رفتہ بحال کرنے پروگرام

حیدرآباد ۔ 8 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز )  آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کی جانب سے تہذیبی ورثہ کے تحفظ کے علاوہ شہر میں موجود ثقافتی ورثہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے سلسلے میں سہ روزہ پروگرام منعقد کیا جارہاہے ۔ 10 ڈسمبر کو اس پروگرام کا افتتاحی اجلاس سالارجنگ میوزیم میں 1:00 بجے دن ہوگا ۔ اس اجلاس میں شہر حیدرآباد کی اہمیت اور شہر حیدرآباد میں موجود تہذیبی و ثقافتی ورثہ کے متعلق تفصیلات پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس میں مسٹر بی وینکٹیشور سکریٹری حکومت تلنگانہ ، مسٹر نریندر لوتھر ، مسٹر بی وی پاپا راؤ مشیر حکومت تلنگانہ ، ڈاکٹر امریشور گلہ کے علاوہ جناب سجاد شاہد موجود رہیں گے ۔ اجلاس میں ’ہیرٹیج آف دی مغل ورلڈ ‘ کتاب کا رسم اجراء عمل میں لایا جائے گا جبکہ مسٹر بی وی پاپا راؤ تلنگانہ : ہمارے ماضی کا مستقبل کے عنوان پر کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ سہ روزہ اس پروگرام کے دوران دکنی تمثیلی مشاعرہ ، غزل اور قوالی کا پروگرام بھی پیش کیا جائے گا ۔ 12 ڈسمبر کی شام 6:00 بجے قطب شاہی ہیرٹیج پارک میں منعقد ہونے والے قوالی کے پروگرام میں فریدالدین ایاز اور ابومحمد اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ غزل گائیکی کے پروگرام میں پروا گرو اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی ۔

TOPPOPULARRECENT