Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر کے سرکاری دواخانہ میں سوائن فلو کے 5 مریض فوت

شہر کے سرکاری دواخانہ میں سوائن فلو کے 5 مریض فوت

حیدرآباد /16 جنوری ( پی ٹی آئی ) شہر کے سب سے بڑے سرکاری دواخانہ میں یکم جنوری سے اب تک 5 افراد سوائن فلو سے متاثر ہوکر فوت ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت کے سینئیر عہدیدار نے کہا کہ شہر میں سوائن فلو کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ یکم جنوری سے آج تک 5 اموات ہونے کے بعد صورتحال تشویشناک سمجھی جارہی ہے ۔ سوائن فلو سے جملہ 22 افراد متاثر ہوئے ان میں سے 6 کو ڈسچارج کردیا گیا اور ان کی صحت بہتر ہے جبکہ دیگر 16 مریض زیر علاج ہے ۔ سرکاری گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹر نرسہملو نے کہا کہ دواخانہ میں سوائن فلو سے متاثرہ افراد پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ دیگر کئی کیسوں میں مریض امراض قلب جیسے دیگر صحت کے مسائل سے ساتھ دواخانہ سے رجوع ہو رہے ہیں ۔ خانگی دواخانوں سے بھی کئی مریضوں کو گاندھی ہاسپٹل روانہ کیا جارہا ہے ۔ اسی دوران محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ اس سال کے سوائن فلو کی شدت گذشتہ 2009 کے مقابل خطرناک نہیں ہے لیکن مختلف امراض سے متاثر ہونے والے افراد اس کا شکار ہو رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT