Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر کے عوامی نمائندوں کا 14 مئی کو اجلاس

شہر کے عوامی نمائندوں کا 14 مئی کو اجلاس

حیدرآباد۔/12مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے شہر سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں کا اجلاس 14مئی کو طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ سمیت شہر سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ 16مئی سے شروع ہونے والے سوچھ حیدرآباد پروگرام کے سلسلہ میں یہ اجلاس طلب کیا گیا۔ مرکزی حکومت کی سوچھ بھارت پروگرام کے تسلسل کے طور پر تلنگانہ حکومت نے سوچھ حیدرآباد پروگرام طئے کیا ہے۔ 16مئی سے بڑے پیمانے پر اس کا آغاز ہوگا۔ اس پروگرام میں ریاستی گورنر اور شہر سے تعلق رکھنے والے وزراء اور ارکان اسمبلی شامل ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر سے تعلق رکھنے والے مختلف عوامی مسائل بشمول میٹرو ریل پراجکٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔ حالیہ عرصہ میں میٹرو ریل پراجکٹ کی تکمیل کے سلسلہ میں تاخیر کی اطلاعات مل رہی تھیں۔ چیف منسٹر اس مسئلہ پر عوامی نمائندوں کی رائے حاصل کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس اجلاس میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور میٹرو ریل پراجکٹ کے عہدیداروں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT