Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر کے غیر سماجی عناصر کے خلاف سٹی پولیس کی کارروائی

شہر کے غیر سماجی عناصر کے خلاف سٹی پولیس کی کارروائی

دوبدنام زمانہ روڈی شیٹرس پر پی ڈی ایکٹ، ڈی سی پی ایسٹ زون کا بیان

دوبدنام زمانہ روڈی شیٹرس پر پی ڈی ایکٹ، ڈی سی پی ایسٹ زون کا بیان
حیدرآباد ۔ 14 مارچ (سیاست نیوز) شہر میں پرسکون ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے غیرسماجی عناصر کے خلاف سٹی پولیس دن بدن دائرہ تنگ کررہی ہے۔ مجرمانہ سرگرمیوں کا ریکارڈ رکھنے اور سرگرم روڈی شیٹرس کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ اس خصوص میں سٹی پولیس نے دو بدنام زمانہ سارقین روڈی شیٹر کے خلاف پی ڈی ایکٹ کا استعمال کیا ہے۔ انسداد غنڈہ ایکٹ کے تحت عنبرپیٹ کے ساکن بدنام زمانہ سارق و رہزن 40 سالہ کے دیویندر اور ساوتھ زون رین بازار کے روڈی شیٹر پرویز عرف فرو 20 سالہ کے خلاف پی ڈی ایکٹ استعمال کیا گیا۔ فرو ایک ٹولی کا سردار بھی بتایا گیا ہے جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے جو پولیس کے مطابق فی الحال جیل میں ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایسٹ زون مسٹر وینکٹیشورا نے دیویندر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا۔ دیویندر نے کل 12 ایسی وارداتیں انجام دی تھیں جن میں 11 کے خلاف سزاء ہوئی تھی۔ جیل سے رہائی کے بعد بھی دیویندر دوبارہ وارداتیں انجام دیتا تھا۔ سال 2012ء سے اس کی غیرسماجی سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ زون مسٹر ستیہ نارائنا نے پرویز عرف فرو جو چھاونی ناد علی بیگ علاقہ کا ساکن ہے، عادی سارق ہے۔ اقدام قتل، سرقہ، رہزنی اور آٹو موبائیل کا سرقہ کرنے کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ فرو جوایک ٹولی کا سرغنہ ہے۔ ڈی سی پی ساوتھ زون نے اس کی غیرسماجی سرگرمیوں اور مجرمانہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی انجام دی۔
پرویز جو چنچل گوڑہ جیل میں قید ہے، پی ڈی ایکٹ کے آرڈرس روانہ کردیئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT