Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے متعدد مقامات پر آج سربراہی آب مسدود

شہر کے متعدد مقامات پر آج سربراہی آب مسدود

حیدرآباد ۔ 6 فبروری (آئی این این) گوداوری ڈرنکنگ واٹر سپلائی پراجکٹ فیز II کے تحت گھن پور ریزروائر میں جنکشن کام کے باعث اتوار کو 12 گھنٹوں کیلئے سربراہی آب مسدود رہے گی۔ یہ بات حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا۔ بورڈ نے مزید بتایا کہ اتوار کو ایرہ گڈہ، ایلاریڈی گوڑہ، وینگل راؤ نگر، یوسف گوڑہ، سماجی گوڑہ، وینکٹ گیری، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، بورابنڈہ، ایس پی آر ہلز، صنعت نگر، پرکاش نگر، کوکٹ پلی، کے پی ایچ پی، بالا نگر، بھاگیہ نگر، بالاجی نگر، بھاگیہ نگر، ایلما بنڈہ، موسیٰ پیٹ، حشمت پیٹ، حیدرنگر، نظام پیٹ، آلوین کالونی، جگت گیری گٹہ، آدرش نگر، شاہ پور نگر، روڈا مستری نگر، ایچ ایم ٹی کالونی، سورارام، چنتل، جیڈی میٹلہ، سبھاش نگر، حفیظ پیٹ، چندانگر، میاں پور، آر سی پورم، اشوک نگر، بولارم، شیرلنگم پلی اور مادھاپور علاقوں میں سربراہی آب مسدود رہے گی۔ واٹر بورڈ نے صارفین سے خواہش کی کہ وہ بورڈ سے تعاون کریں اور پانی کا ذخیرہ کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT