Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

شہر کے مختلف علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 25 اپریل کو مادنا پیٹ اور اعظم پورہ برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن مادنا پیٹ فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے مادنا پیٹ ، وحید نگر کالونی ، رین بازار چمن ، پھول باغ ، بھارت نگر ، مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن کوارٹرس ، آزاد پارک ، مادنا پی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 25 اپریل کو مادنا پیٹ اور اعظم پورہ برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 2 بجے دن مادنا پیٹ فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے مادنا پیٹ ، وحید نگر کالونی ، رین بازار چمن ، پھول باغ ، بھارت نگر ، مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن کوارٹرس ، آزاد پارک ، مادنا پیٹ واٹر ورکرس جب کہ 3 بجے دن تا 8 بجے شب کے درمیان اعظم پورہ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے اعظم پورہ پوسٹ آفس چمن ، لاری کانٹا ، ہری لال باغ ، عثمان پورہ ، ہنومان ٹمپل ، بیکرس ہاوز فنکشن ہال ، اعظم پورہ مارکٹ ، ایم ایم ایچ ہاسپٹل ، پنٹیا بینڈ ، فرحت نگر نالہ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ اے ڈی ای مہدی پٹنم کے بموجب 25 اپریل کو صابر نگر برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے بالا جی نگر ، ستیہ نارائنا نگر ، پریہ کالونی ، نوودیا کالونی اور وی بی جی گارڈن علاقوں میں صبح 10 تا 3 بجے دن کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ نوودیا کالونی برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے گڈی ملکاپور ، وی بی جی گارڈن اور نوودیا کالونی میں صبح 10 تا 3 بجے کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT