Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر کے مختلف مقامات پر آج برقی شٹ ڈاؤن

شہر کے مختلف مقامات پر آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای مہدی پٹنم کے بموجب 24 جون کو صبح 9 تا 1 بجے دن امبا ہاسپٹل فیڈر کے علاقوں گوکل نگر ، کیلاش نگر ، شان نگر ، فیروز گاندھی نگر نالہ ، اندرا نگر ، معظم پورہ ، گلوری تھیٹر ، ہاشم نگر ، وجئے باغ اپارٹمنٹس ، امبا ہاسپٹل ، اے وی کالج عقبی حصہ ، ملے پلی کا جزوی حصہ اور گنیش پلازہ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔ اس طرح نیتا جی نگر فیڈر کے علاقوں نیتا جی نگر ، اوم نگر ، ماروتی نگر ، سرینواس نگر ، جیوتی نگر ، سردار باغ اور مغل کا نالہ میں 2 بجے دن تا 6 بجے شام برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ اے ڈی ای الکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سرکل III چارمینار کے بموجب 24 جون کو مختلف کاموں کے سلسلے میں 9-30 تا 1 بجے دن دوپہر میسرم ، جمال بنڈہ ، کیشوگیری ، بالا پور ، بابا نگر ، عمر کالونی ، ممتاز باغ وغیرہ میں اور 2 بجے دوپہر تا 5-30 بجے شام بارکس ، صلالہ ، سی آر پی ایف ، عمر کالونی وغیرہ میں اسکے ساتھ 5-45 بجے شام تا 6-30 بجے میسرم ، جمال بنڈہ ، کیشوگیری ، بالا پور ، بابا نگر ، بارکس ، صلالہ ، سی آر پی ایف ، عمر کالونی ، ممتاز باغ میں برقی سربراہی مسدود رہیگی ۔۔
٭٭ اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 24 جون کو 12 بجے دن تا 5 بجے شام کے درمیان آسمان گڑھ برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے کنچن باغ ، راج نرسمہا نگر کالونی ، غوث نگر ، اندرا نگر ، ریاست نگر ، غلام مصطفی نگر ، اویسی گراونڈ ، رائل سی ہوٹل ، مدھانی ڈپو ، پھسل بنڈہ روڈ ، اولڈ اینڈ نیو سنتوش نگر وغیرہ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT