Wednesday , December 12 2018

شہر کے مسائل پر حکومت کی توجہ دہانی

ایوان میں وقفہ صفر کے دوران مباحث ، پینے کے پانی کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا

ایوان میں وقفہ صفر کے دوران مباحث ، پینے کے پانی کا مسئلہ بھی اٹھایا گیا
حیدرآباد ۔ 25 نومبر ۔ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسمبلی اجلاس میں وقفہ صفر کے دوران آج کئی ارکان اسمبلی نے شہر و ریاست کے مختلف مسائل پر حکومت کی توجہ دہانی کروائی اور حالات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر جی چنا ریڈی رکن اسمبلی کانگریس نے وقفہ صفر کی ابتداء میں انقلابی مصنف ورا ورا راؤ کے مکان پر دھرنا اور دیگر مسائل کو پیش کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کی توجہ مبذول کروائی ۔ مسٹر ویویکانند نے حیدرآباد میں پینے کے پانی کے مسئلے کا تذکرہ کرتے ہوئے کرشنا و گوداوری کے تیسرے مرحلے کی فوری تکمیل پر توجہ دینے کی خواہش کی ۔ مسٹر اکبرالدین اویسی نے ریاست میں گٹکھے پر پابندی کے باوجود گٹکھے کی فروخت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نشہ آور ادویات و ڈرگس کی آزادانہ خرید و فروخت پر روک لگانے کے علاوہ کھانسی کی دوا کے تعلق سے قوانین بنانے پر توجہ مبذول کروائی ۔ مسٹر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے وقفہ صفر کے دوران مباحث میں حصہ لیا ۔ رکن اسمبلی ملک پیٹ مسٹر احمد بلعلہ نے عنبرپیٹ میں حکومت کی جانب سے قبرستان کیلئے الاٹ کردہ اراضی پر تدفین کی اجازت نہ دیئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے وزیر مال سے خواہش کی کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں۔ وقفہ صفر کے دوران اُٹھائے گئے سوالات پر حکومت کی جانب سے مسٹر ہریش راؤ ، مسٹر کے ٹی راما راؤ ، جناب محمد محمود علی ، مسٹر پدما راؤ ، مسٹر پوچا رام سرینواس کے علاوہ دیگر وزراء نے ارکان اسمبلی کی توجہ دہانی پر ردعمل ظاہر کیا۔

TOPPOPULARRECENT