Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے مسافرین کو بہتر سہولت کی فراہمی آر ٹی سی کا اہم مقصد

شہر کے مسافرین کو بہتر سہولت کی فراہمی آر ٹی سی کا اہم مقصد

ٹمس سے ٹکٹس کی سہولت، ای ڈی ٹی ایس آر ٹی سی پرشوتم نائیک کا بیان
حیدرآباد ۔ 15 اگست (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں بس مسافرین کو بہتر سفر کی سہولتیں فراہم کرنا ہی ٹی ایس آر ٹی سی کا اہم مقصد ہے اور اسی کے ایک حصہ کے طور پر ٹی ایس آر ٹی سی نے مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں ٹمس (TIMS) کے ذریعہ اپنی سہولت کے مطابق سفر کرنے کے ٹکٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی گریٹر حیدرآباد زون مسٹر اے پرشوتم نائیک نے یہ بات کہی اور انہوں نے بذات خود آج مشیرآباد II ڈپو میں ٹمس مشین کے ذریعہ اپنی مرضی کے مطابق سفر کرنے کے ٹکٹ کی سہولت کا آغاز کیا اور کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا مقصد و منشا بناتے ہوئے ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین مسافروں کیلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں اپنی مرضی کے مطابق سفر کرنے کے پرنٹیڈ ٹکٹس فراہم ہوا کرتے تھے لیکن اب ٹمس (TIMS) کے ذریعہ ٹکٹس فراہم کرنے کی سہولت شروع کی گئی ہے اور یہ طریقہ کار مسافروں کیلئے کافی سہولت بخش و فائدہ مند ثابت ہوگا۔ مسٹر پرشوتم نائیک نے کہا کہ دونوں شہروں میں بس مسافروں کو مزید نئی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسوں کی مناسب دیکھ بھال درستگی عمل میں لاتے ہوئے کسی امکانی حادثات کو بھی ٹالنے کی ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ علاوہ مسافروں کو اور بھی مزید بہتر سفر کی سہولتیں فراہم کرنے اور سفر کو آسان بنانے کیلئے نئے منصوبہ جات مرتب کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر گریٹر حیدرآباد ریجنل منیجر ٹی ایس آر ٹی سی وینکٹیشور راؤ، سلمان، ورا پرساد، مادھوراؤ، شریمتی کویتا، جوتسنا آر ٹی سی عہدیدار و دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT