Wednesday , May 23 2018
Home / جرائم و حادثات / شہر کے نواحی علاقہ میں 4 افراد کی خودکشی

شہر کے نواحی علاقہ میں 4 افراد کی خودکشی

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف واقعات میں 4 افراد نے خودکشی کرلی ۔ عبداللہ پور میٹ میرپیٹ ، سیف آباد اور آصف نگر پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ کھڑکھا بہادر جو پیشہ سے کسان تھا ۔ مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ قرض کے بوجھ سے پریشان اس شخص نے ایک ونیچر میں واقع درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30 سالہ راجو جو پیشہ سے کار ڈرائیور تھا ۔ وائی ایس آر نگر کالونی الماس گوڑہ میں رہتا تھا ۔ کل اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 49 سالہ گنیش جو اندرا نگر خیریت آباد علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس شخص نے کل پرانے ناکارہ آئیل کا استعمال کرتے ہوء انتہائی اقدام کرلیا ۔ آصف نگر پولیس کے مطابق 16 سالہ ٹپو جو آصف نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے کل رات عمارت کے سیلر میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT