Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر کے نوجوانوں میں105 موٹر کاروں کی تقسیم

شہر کے نوجوانوں میں105 موٹر کاروں کی تقسیم

حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) حکومت ِ تلنگانہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں ہر اس منصوبہ پر عمل آوری کو یقینی بنائے گی جس کے ذریعہ نوجوانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے آج مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کو ’’ڈرائیور اور مالک‘‘ اسکیم کے تحت فراہم

حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) حکومت ِ تلنگانہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں ہر اس منصوبہ پر عمل آوری کو یقینی بنائے گی جس کے ذریعہ نوجوانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے آج مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کو ’’ڈرائیور اور مالک‘‘ اسکیم کے تحت فراہم کردہ 105 کاروں کی تقسیم کے موقع پر خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں موجود 24 اسمبلی حلقہ جات میں جی ایچ ایم سی کے منصوبہ کے اعتبار سے تعمیر کئے جانے والے کمیونٹی ہال و شادی خانوں کی تعمیر کے لئے جگہ کی نشاندہی کی جائے گی۔ جناب محمد محمود علی نے جی ایچ ایم سی کا یہ اقدام اور اسکیم کی تیاری حیدرآباد کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے مترادف ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ مسٹر این نرسمہا ریڈی، میئر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد جناب ماجد حسین کے علاوہ کمشنر جی ایچ ایم سی مسٹر سومیش کمار اور مسٹر سانتنو مکرجی مینیجنگ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد اور دیگر موجود تھے۔ جناب محمود علی نے بتایا کہ اس اسکیم سے استفادہ کرنے والوں کو سرکاری طور پر سبسڈی کی فراہمی کے متعلق حکومت غور کرے گی۔ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی نے جو منفرد اسکیم روشناس کروائی ہے ، وہ قابل ستائش ہے۔

اس طرح کی اسکیموں کے ذریعہ نوجوانوں میں موجود بیروزگار کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے اور شہر کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ مسٹر این نرسمہا ریڈی نے بتایا کہ حکومت بیروزگار کے خاتمہ کیلئے منصوبہ کی تیاری کا آغاز کیا ہے اور شہر اور ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے اقدامات مستقبل قریب میں کئے جائیں گے۔ مسٹر ماجد حسین نے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر داخلہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسکیموں کی ستائش اور کارکردگی پر اطمینان سے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے سیلف ہیلپ گروپ کے تعاون و اشتراک سے ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے کمیونٹی ہالس کے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نے منصوبہ کی تیاری کے فوری بعد اندرون ایک ماہ ’’ڈرائیور اور مالک‘‘ اسکیم کو قابل عمل بنایا ہے۔ مسٹر سومیش کمار نے اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس طرح کی اسکیم کے ذریعہ شہری ترقیات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ نوجوانوں کو ان اسکیموں سے استفادہ کرتے ہوئے بیروزگاری کی شرح میں تخفیف کے عمل میں تعاون کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مسٹر جی راجکمار ڈپٹی میئر کے علاوہ مسٹر شانتنو مکرجی مینیجنگ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد نے بھی مخاطب کیا۔ ڈاکٹر ستیہ نارائن آئی اے ایس زونل کمشنر سنٹرل زون نے ابتداء میں خیرمقدم کیا جبکہ جئے راج کینیڈی کمشنر یو سی ڈی نے آخر میں اظہار ِ تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT