Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شہر کے پارکنگ لاٹس میں یکساں فیس کی وصولی

شہر کے پارکنگ لاٹس میں یکساں فیس کی وصولی

بلدیہ سے کوئی مداخلت نہیں ، ٹنڈرس سے الاٹمنٹ ، کونسل میں ٹی ناگیشور راؤ وزیر کا بیان
حیدرآباد ۔ /7 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہری حدود میں مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے منظورہ 53 پارکنگ لاٹس موجود ہیں ۔ جہاں بلدیہ کی جانب سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے ۔ ریاستی وزیر مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے آج ایوان قانون ساز کونسل میں وقفہ سوالات کے دوران اٹھائے گئے سوال کے جواب میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ شہری حدود میں موجود ان 53 پارکنگ کے مقامات کو بذریعہ ٹنڈر کنٹراکٹرس کے حوالے کیا جاتا ہے اور ہر سال 10 فیصد اضافہ کے ساتھ ٹنڈر کی حوالگی عمل میں لائی جاتی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلدی حدود میں موجود پارکنگ لاٹس میں یکساں فیس وصول کی جاتی ہے ۔ مسٹر ناگیشور راؤ نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جن مقامات پر پارکنگ لاٹس موجود ہے ان میں نامپلی ، گولکنڈہ ، چاچا نہرو پارک ، آئیکار بھون ، بی آر کے بھون ، میٹرو شوز عابڈس ، عابڈس پارکنگ کامپلکس ، پتلی باؤلی ، کلکٹر آفس ، دورسنچار بھون، کامت لین ، فیروز گاندھی پارک ، سلطان بازار ، کے ایف سی حمایت نگر ، ٹینک بینڈ ، نیکلس روڈ ، یوسف گوڑہ ، روڈ نمبر ایک بنجارہ ہلز ، افضل گنج ، موسیٰ رام باغ ، ملک پیٹ ، گاندھی ہاسپٹل ، یشودھا ہاسپٹل و دیگر علاقے موجود ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ خانگی کارپوریٹ ہاسپٹل میں پارکنگ فیس کی وصولی ہاسپٹلس کا اختیاری معاملہ ہے اور ان کے خانگی امور میں بلدیہ کی جانب سے کوئی مداخلت نہیں کی جاتی ۔ کانگریس رکن قانون ساز کونسل ، مسٹر پی سدھاکر ریڈی نے شہر حیدرآباد میں پارکنگ کے مقامات اور پارکنگ فیس کی وصولی کے متعلق تفصیلات طلب کی تھی جس کے جواب مسٹر ٹی کرشنا راؤ نے آج تفصیلی جواب سے ایوان کو واقف کروایا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے شہر حیدرآباد کی ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی کاریڈورس اور اسکائیویز کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے کے منصوبے میں 20 جنکشنس پر ملٹی لیول فلائی اوورس کی تعمیر کے اقدامات کا آغاز کیا جاچکا ہے اور اس سلسلے میں ٹنڈرس بھی طلب کئے گئے ہیں ۔ مسٹر ٹی ناگیشور راؤ نے بتایا کہ گلوبل اسمارٹ سٹی کے منصوبے کو پیش نظر رکھتے ہوئے شہر کی سڑکوں ، ٹریفک نظام اور پیدل راہرؤں کیلئے بہتر جگہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر کے یادو ریڈی ، ڈاکٹر پی راجیشو رریڈی اور ایس راملو نائیک نے حیدرآباد میں اسکائی وے اور ملٹی لیول فلائی اوورس کے منصوبے کے  متعلق حکومت سے تفصیلات طلب کی تھی جس پر ریاستی وزیر نے جواب دیا ۔

TOPPOPULARRECENT