Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / شہر کے 14 پولیس اسٹیشنوں میں ایڈیشنل انسپکٹرس کی تعیناتی

شہر کے 14 پولیس اسٹیشنوں میں ایڈیشنل انسپکٹرس کی تعیناتی

حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہندر ریڈی نے آج 14 انسپکٹران کو دونوں شہروں کے مختلف پولیس اسٹیشنس میں ایڈیشنل انسپکٹرس کی حیثیت سے تعینات کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں میں حیدرآباد رینج سے سٹی پولیس کو انسپکٹران کی تعیناتی ہوئی تھی اور وہ پولیس اسٹیشن میں تعیناتی کے منتظر تھے۔ کمشنر پولیس نے ویمنس پولیس اسٹیشن بیگم پیٹ شریمتی دھنا لکشمی کا تبادلہ کرکے انسپکٹر لیک پولیس، پولیس اسٹیشن شریمتی جانکی کو ویمن پولیس اسٹیشن بیگم پیٹ کا انسپکٹر مقرر کیا ہے۔ عنقریب مزید انسپکٹران کے عام تبادلوں کا امکان ہے۔

TOPPOPULARRECENT